سرینگر//ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی نے کہا ہے کہ آن لائن حج فارم 2018 حج کمیٹی آف انڈیا اورایس ایم سی کی ویب سائٹوںپر15نومبر سے 7 دسمبر 2017ء تک دستیاب ہوں گے۔ مقدس فریضہ کیلئے فارم متعلقہ ضلع کمشنروں کے دفاتر سے بھی مشتہر شدہ تاریخوں پر دستیاب ہوں گے۔ ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ درخواستوں کے ساتھ پاسپورٹ جو کہ7دسمبر2017ء اس سے قبل اجرأ کیا گیا ہو،ساتھ رکھنا ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ عام زمرے کے تمام خواہشمند عازمین ،جن کا تعلق جموں ڈویژن اورلداخ وکرگل اضلاع سے ہو،بشمول وادی کشمیر کے تمام اضلاع ماسوائے سرینگر،اپنے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر میں درخواست فارم جمع کرواسکتے ہیں۔جب کہ مخصوص زمروں کی درخواستیں (70سال کی عمر سے زیادہ)اورضلع سرینگر سے تعلق رکھنے والے اپنے فارم سٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر واقع بمنہ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ آن لائن حج درخواست فارم تمام لازمی دستاویزات کے ساتھ15نومبر سے7دسمبر 2017ء تک کام کے اوقات کے دوران وصول کئے جائیں گے۔ ۔انہوں نے درخواست دہندگان کو رہنماخطوط کا پورا مطالعہ کرنے کی ہدایت دی جو کہ حج کمیٹی آف انڈیا اورسٹیٹ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔