جموں//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو کل سرکاری سٹیڈی دورے پر سنگا پور روانہ ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر درابو کو 16سے 18نومبر تک سنگا پور کا دورہ کرنے کی حکومت سنگا پور کی دعوت موصول ہوئی ہے تاکہ وہ پبلک ایڈ منسٹریشن ، سمارٹ سٹیز ، واٹر منیجمنٹ ، سیاحت اور سکل ڈیولپمنٹ میں ان کے بہترین تجربات کو سنگا پور حکومت کے ساتھ بانٹیں۔سنگاپور کے ہائی کمشنر کے مراسلے کے مطابق ڈاکٹر درابو کے رپبلک آف سنگا پور کے دورے میں وزرائ، اعلیٰ سرکاری افسروں اور دیگر دانشوروں کے ساتھ بات چیت کے سیشن بھی شامل ہوں گے ۔