سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کشمیر چیپٹر) نے معروف صنعت کار مشتاق احمد چایا کو ازسر نو چیئرمین جبکہ ظہر احمد ترمبو کو شریک چیئرمینمقرر کیا۔ بلدیو سنگھ رینہ کو مذکورہ چیمبر میں اضافی شریک چیئرمین نامزد کیا۔ انیل کھیتان صدر اور راجیو تلوار کے سنیئر وایس پریذڈنٹ منتخب ہونے کے بعد یہ تازہ پہل کشمیر میں ہوئی۔مشتاق احمد چایا ریڈی سن(گرینڈ ممتاز گروپ آف ہوٹلز) اور خطے میں کئی مالز(خریداری مراکز)کی سربراہی کر رہے ہیں،جبکہ وادی میں انسانی و روزگار کے وسائل پیدا کر رہے ہیں۔ موصوف پی ایچ ڈی چیمبر کے ساتھ کئی برسوں سے وابستہ ہے۔کشمیر میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بنیاد کو مضبوط بنانے اور اس کی شناخت قائم کرنے میں مشتاق احمد چایا کا ایک اہم اور نمایا رول ہے۔ چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کشمیر کے صدر ظہور حمد ترمبو”ہوٹل شہنشاہ پیلس“ اور ترمبو انٹرپرائزز کے مالک ہیں،جبکہ بلدیو سنگھ رینہ جموں کشمیر میں کامیاب نوجوان کار باریوں میں سے ایک ہیں۔کرناٹکا یونیورسٹی سے انجینئرنگ گریجویشن اور آئی آئی ایم بنگلور سے بزنس منیجمنٹ کورس مکمل کر کے بلدیو سنگھ نے آٹو موبائل،زراعی کاروبار اور رہائش سازی کا متنوع کاروبار کو پھیلا دیا ہے۔