سرنکوٹ//جموں و کشمیر کی سرنکوٹ برانچ میں منیجر کی اسامی دوماہ سے خالی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوںکو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اور ان کے کام وقت پر نہیں ہورہے ۔یوتھ لیڈر طارق مغل نے بتایا کہ منیجر کی کرسی خالی رہنے سے لوگ پریشان ہیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ حکام کی طرف سے اس خالی کرسی پر کسی کو تعینات نہیں کیاجارہا۔ انہوںنے کہاکہ سرنکوٹ کے لوگ پہلے سے ہی کئی طرح کے مسائل کاشکار ہیں جن کو بنک حکام نے بھی پریشان کردیاہے ۔