پونچھ// چکاں دا باغ کے راستے طویل تعطل کے بعد تجارتی سلسلہ جاری ہے اور مسلسل دوسرے ہفتے بھی مالبردار ٹرک آر پار ہوئے ۔ اس دوران چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر سے راولاکوٹ کے لئے 11مالبردار ٹرک پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو روانہ کئے گئے جن میں 3200700روپے مالیت کی جڑی بوٹیاں اور سبزی وغیرہ لدی تھی جبکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ سے 3 مالبردار ٹرک چکاں دا باغ ٹریڈ سنٹر پونچھ پہنچے جن میں4700600روپے کا سامان تھا ۔اس موقعہ پر کسٹوڈین چکاں داباغ تنویر احمد اور راولاکوٹ سے ٹی ایف او سردار نعیم موجود تھے۔