بانڈی پورہ//بانڈی پورہ سمبل خستہ حال سڑک آج ایک بار پھرمعمولی بارش کے بعد ناقابل آمدورفت بن گئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار نے یقین دلایا تھا کہ اِس شاہراہ کو مثالی شاہراہ بنایا جائے گا لیکن سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے ۔لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اس شاہراہ کی طرف بھی از راہ انسانیت توجہ دی جائے تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش نہ آئیں۔