سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر کے بیان کہ ’اگر ہم پاکستان زیر قبضہ کشمیر کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تو کوئی ہمیں روک نہیں پائے گا‘ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’آپ کو پاکستانی کشمیر واپس حاصل کرنے سے کون روک رہا ہے؟‘۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’اگر کوشش کریں گے‘‘ سمجھنے سے میں قاصر ہوں۔ آپ کو پاکستانی کشمیر واپس حاصل کرنے سے کون روک رہا ہے؟ آپ کھوکھلے الفاظ کے استعمال کے بجائے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو عملی طور پر غلط ثابت کرو۔ عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ’سابقہ حکومتوں میں کیا آپ واجپائی صاحب کے فیصلے کہ ہمیں کرگل جنگ کے دوران بھی ایل او سی کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے، بھی شامل کرتے ہیں‘۔