جموں//پرائیویٹ سکولوں کی انجمن کا ایک وفد آج یہاں وزیر تعلیم سعید محمد الطاف بخاری سے ملا اور مانگیں پیش کیں ۔ وفد کے مسائل بغور سن کر وزیر نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ سکولوں کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے اور ان نجی تعلیمی اداروں کو قواعد و ضوابط کے تحت اپنا کام کاج چلانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔ وزیر نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو پرائیویٹ سکولوں کیلئے این او سی جاری کرنے اور ایسے سکولوں کے قیام کو منظور کرنے اور اس کی تجدید کیلئے ایک سنگل ونڈو طریقہ کار بہم رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے کہا ۔ وفد کی شکایات کے ردِ عمل میں وزیر نے پرائیویٹ سکولوں کے معاملات کے حل میں تعطل برتنے والے کسی بھی ملازم کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا یقین دلایا ۔