جموں//سینئرکانگریس لیڈر وسابق وزیر رمن بھلہ نے چھنی راما،گوروتیغ بہادرنگرمیںعوامی رابطہ مہم کے تحت دور ہ کرکے عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کی۔اسدوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رمن بھلہ نے شہری علاقوں میں تعمیروترقی کی سست رفتارپرریاستی حکومت پربرہمی کااظہارکیا۔اس دوران عوامی میٹنگ میں ایس امرجیت سنگھ ،سمن پریت سنگھ سابق کارپوریٹر کمل سنگھ، پنچ عبداقیوم ، پنچ کلدیپ راج، پپو، پرویز،سمرن جیت سنگھ، گردیپ سنگھ، ہرمیت سنگھ،اپدیش کور، منجیت کور، منگت کور، دویندرکور،سندیپ سنگھ ودیگرمعززین بھی موجودتھے۔بھلہ نے کہاکہ انتظامیہ میں بدانتظامی،رشوت ستانی، اقرباپروری اورتعمیروترقی کے فقدان کی وجہ سے حکومت عوام کااعتمادکھوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی نے انتخابات سے پہلے عوام سے جووعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام مشکلات جھیل رہی ہے اورحکومت تعمیروترقی کے دعوے کررہی ہے جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بے روزگاروں کوروزگارفراہم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری کامسئلہ مزیدسنگین ہوتاجارہاہے۔