گول// جہاں ایک طرف سے مواصلاتی کمپنیاں گاہکوں کو بہتر سہولیت فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہی ہیں وہیں دوسری جانب بڑے بڑے چھوٹ دے کر انہیں لوٹا جا رہا ہے لیکن اگر ان کی کار کردگی پر نظر دوڑائی جائے تو صفر کے برابر ہے ۔ گول میں صرف ایک کمپنی ائر ٹیل جس نے فور جی نیٹ ورک چالو کیا لیکن اس کی ناقص کار کردگی کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ ایک ہفتہ قبل ائر ٹیل کے ملازمین بھی اس نیٹ ورک کو ٹھیک کرنے کے لئے آئے تھے لیکن وہ بھی کچھ نہیں کر پا ئے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اب ائیرٹیل کمپنی کا نیٹ ورک پچھلے کچھ وقت سے بہت خراب چل رہا ہے کئی بارزیڈایس ایم ،اور ٹی ایس ایم سے نیٹ ورک کی خرابی کو لے کر شکایت کی گئی لیکن مشکلات کا ازالہ کرنے میں پوری طرح سے ناکام نظر آرہی ہے محمد رفعی ترگوال نانے بتایا کہ چند دن پہلے کمپنی کے ملازمین نے ٹھیک کیا تھا اور دو دن نیٹ اچھا بھی چلا لیکن دو دن بعد پہلے سے بھی بتر حالت ائیر ٹیل نیٹ کی ہو گی ہے مطلب یہ ائیر ٹیل صارفین کو زیادہ ہی مشکلات میں ڈال دیا ہے اس کے بعد کمپنی کے آفسران سے بار بارشکایت کی گئی لیکن کمپنی کے افسران لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کئی بار کمپنی کے افسران سے فون پر بات بھی ہوئی یہی کہا جاتا رہا دو دن میں سب ٹھیک کیا جائے گا لیکن ابھی تک جُو کا تُو ہی چل رہا ہے جاوید احمد مقامی نوجوان کا کہنا تھا شروعات میں یہ کمپنیا ں اپنے سم کارڈ فروخت کرتے وقت لوگوں کو بے وقوف بناتی ہیں اور بعد میں اچھی سروس دینے میں کوتاہی کرتے ہیں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ان کمپنوں نے لوٹ مار مچائی ہے نہ تو کال اچھے سے ہم لوگ کر سکتے ہیں اور نہ ہی نیٹ اچھے سے چلا سکتے ہیں نیٹ پیک کا پیسہ بھی بے کار ہوجاتا ایک فوٹو کو واٹس ایپ پر سنڈ کرتے کرتے گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ لوگوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کمپنیوںپرنکیل کسے ۔ لوگوں نے کمپنی کے آفسران سے گزارش کی ہے کہ گول میں زیادہ آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اور ٹاور لگایا جائے تاکہ مشکلات سے نجات مل سکے جب نیٹ وارک کی مشکلات کو لے کرائر ٹیل کے زیڈ بی ایم سے فون پر بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ ابھی ایک ماہ کے بعد ہی نیٹ ورک میں کچھ بہتری لائے جائے گی ۔