جموں+مظفر آباد// لائن آف کنٹرول پر آر پار شدید گولہ باری اور فائرنگ سے2شہری ہلاک جبکہ2فوجیوں سمیت7افراد زخمی ہوئے۔پونچھ میں ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان ہو رہی تجارت بھی جمعہ کو نہیں ہوسکی ۔ تاہم اکھنور سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ سنیچر کی صبح 7 بجکر30 منٹ پر پونچھ کے دیگوار،شاہپور،کھڑی،اور کرماڑا سیکٹروں میں پاکستان کی طرف سے شدید گولہ باری کی گئی۔ جس میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے پاکستانی فوج نے ان چاروں سیکٹروں کے آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا جس کا بھارتیافوج نے بھی جواب دیا۔ تاہم اس دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ی گولہ باری کا یہ سلسلہ جمعہ پورا دن جاری رہا ۔رہایشی علاقوں میں گولہ باری کی وجہ.سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احمکامات صادر کئے۔دریں اثنا ء شدید گولہ باری کی وجہ.سے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی تجارت بھی نہ ہو سکی اور پونچھ ٹریڈ سنٹر میں سامان سے لدے 12 ٹرکوںکو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ادھر فوج کے مطابق اکنور سیکٹر میں پاکستانی گولہ باری سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں کی جانے والی شلنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع پونجھ کے سیکٹر عباس پورہ اور ضلع حویلیاں کے نیز پیر سیکٹر میں فائرنگ کی گئی، جہاں دو روز قبل بھی بھارتی فورسز کی شلنگ سے ایک معمر خاتون جاں بحق ہوگئیں تھی۔مقامی پولیس کا کہنا تھاکہ ’بھارتی فورسز نے صبح 7 بجے بلا اشتعال شلنگ کا آغاز کیا جو بہت دیر تک جاری رہا‘۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے طاروتی بالا گاؤں میں رہائش پذیر سابق پولیس کانسٹیبل کی بیوہ 55 سالہ راشدہ بیگم شدید زخمی ہوگئیںجو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں محکمہ تعلیم کا ایک جونیئر افسر عبدالعزیز شیخ بھی زخمی ہوا۔اس کے علاوہ ضلع حویلیاں میں بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 52 سالہ محمد حنیف جاں بحق اور دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔مذکورہ واقعہ میں زخمیوں کی شناخت شفقت حسین، خدیجہ بی بی، محمد اسماعیل اور رفیعہ بی بی شامل ہیں۔