سرینگر//پرنسپل سیکریٹری گورنمنٹ محکمہ زرعی پیداوار ریاست جموںوکشمیر سندیپ کما ر نائیک نے کہا ہے کہ ”کشمیر فریش“ برینڈ کے تحت سبزیوں اور میوﺅں کے اقسام کی زمرہ بندی کے بعد انہیں بازاروں میں فروخت کیا جائے گا۔سندیپ کمار نے ان باتوں کا اظہار آج سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ کئی میٹنگوں سے خطاب کے دوران کیا۔پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ ”کشمیر فریش“ دُنیا بھر کے لوگوں کی کشش کاباعث بن جائے گا۔انہوںنے کہا کہ یہاں تیار ہونے والے میوے،سبزیاں،شہد اور زعفران ،جو کہ اس برانڈ کے تحت پیک کیاجائے گا،سوفیصد معیاری ہوگا اوراس میں کسی بھی قسم کی ملاﺅٹ نہیںہوگی۔آج میٹنگ کے دوسرے دن سرینگر، بڈگام اورگاندربل اضلاع کے متعلقہ آفیسران نے زرعی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔جب کہ میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر گاندربل ،ناظم زراعت کشمیر،ڈائریکٹر ایکسٹنشن ایجوکیشن سکاسٹ،کے اورتمام جوائنٹ ڈائریکٹر اورچیف زرعی آفیسران موجود تھے۔اس موقعہ پر سندیپ نائیک نے آفیسران پر سبزیوں،مگس بانی اورخاص اقسام پر توجہ دینے پر زوردیا۔پرنسپل سیکریٹری نے چیف ایگریکلچر آفیسر کو بتایا گیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے پروگرام کا مطالعہ کریں تاکہ پروگرام کا باقاعدہ جائزہ لے کر اس ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے۔مےٹنگ مےں بتاےا گےا کہ وادی مےں کسانوں کے لئے ہائی ٹےک تربےتی مرکز قائم کےا جائے گا۔ترقےاتی کمشنر گاندربل نے اےف ٹی ای سی کے لئے جگہ کی اہمےت پر تبادلہ خےال کےا۔انھوں نے کہا کہ نےا اےف ٹی ای سی لداخ سےمت رےاستی کسانوں کے لئے کشش کا مرکز بن جائے گا۔