سرینگر//جموں کشمیر ہوٹیلرس کلب کی خصوصی معاون کمیٹی نے میٹنگ کے دوران گلمرگ میں”ایس ٹی پیز“ کے علاوہ بلیوارڑ پر قائم ہوٹلوں کی مرمت اور پہلگام کلب کو کارگر بنانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ گرینڈ ممتاز میں محمد افضل پرے کی صدارت میں منعقد ہونے والی میٹنگ کے دوران ہوئزٹیلرس کلب کے چیئرمین مشتاق احمد چایا کے علاوہ جنرل سیکریٹری طارق رشید گانی بھی موجود تھے۔جموں کشمیر ہوٹلرس کلب کی حال ہی میں سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران خصوصی معاون کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیاتاکہ ہوٹلوں،ریستورانوں اور گیسٹ ہاوسوں کو معاونت فراہم کی جائے۔ میٹنگ کے دوران خصوصی معاون کمیٹی نے تجویز دی کہ سونہ مرگ میں فوری طور پر ”بوکا‘ کی میٹنگ طلب کی جائے کیونکہ مذکورہ ادارے نے اگر چہ پہلے کچھ کیسوں کو منظوری دی تھی تاہم بعد میں انہیں دستاویزفراہم نہیں کئے گئے جس کے بعد لوگوں کو عدالت عالیہ سے رجوع کرنا پڑااور عدالت نے متعلقہ ادارے کو تعمیراتی دستاویزفراہم کرنے کی ہدایت دی مگر ابھی تک مذکورہ ادارے نے عدالتی احکامات کو نافذ العمل نہیں بنایا۔میٹنگ میں سرکار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عدالتی احکامات کو عملی جامعہ پہنائے۔ گلمرگ کے ہوٹلوں میں ایس ٹی پی از نصب کرنے کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیاجبکہ پولیوشن کنٹرول بورڑ سے کہا گیا کہ وہ ہوٹل مالکان کو غیر ضروری طور پر تنگ نہ کریںکیونکہ ہوٹل بالکل خالی ہےں۔خصوصی معاون کمیٹی کی میٹنگ کے دوران بلیوارڑ روڑ پر موجود ہوٹلوں کی مرمت کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا،جس کے دوران کہا گیا کہ ہوٹلوں کی مرمت اور تجدید ضروری ہے،جبکہ پہلگام کلب کو بھی شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ سیاح ان سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔