رام بن//جموں و کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے بغلیار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ چندر کوٹ میں تعینات کئے گئے ورکروں نے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لئے سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع کی، اس سلسلہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے دو ورکروں کی حالت متغیر ہوئی جنھیں ضلع ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دونوں ورکرکشوری لعل ولد منسا رام ساکنہ کاستی گڑح اور پرتاپ سنگھ ولد ائیشر داس ساکنہ سوانی، چندر کوٹ چیف انجینئر بی ایچ ای پی چندرکوٹ کے دفتر کے باہر بیٹھے بھوک ہڑتال سے دو ورکر بے ہوش ہوگئے ہیں۔یہ ملازمین اپنے مطالبات کے لئے ایک ماہ جدو جہد کرنے کے بعد 14نومبر سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں،تاہم بی ایچ ای پی یا پائور ڈیولپمنٹ کارپویشن منیجمنٹ میں سے ایک بھی افسر نے ان بے ہوش ورکروں کی حالت نہیں پوچھی۔آفسر اور منیجمنٹ بھی اس پر خاموش رہے۔بعض ٹریڈ یونین لیڈروں نے ان محکموں کی جانب سے احتجاجی ملازمین کے تئیں بے رُخی پر کافی تشویش کا اظہار کیا۔ان لیڈران نے شکایت کی ہے کہ ان غریب ڈیلی وئیجروں اور نئیڈ بیسڈ ورکروں کو بیوروکریٹ بد نصیبی جیسا برتائو کرتے ہیں۔