جموں//نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ نے فوجی اہلکارآنجہانی سوہن بھگت کی رہائش گاہ پرگالہ بجالتہ نگروٹہ میں جاکر لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔واضح رہے کہ سوہن لال بھگت چندروزقبل منی پال میں ایک آئی ای ڈی پھٹنے سے جان بحق ہوا تھا۔اس دوران ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے ہمراہ صوبائی صدردویندرسنگھ رانا ،سینئرریاستی صدرسرجیت سنگھ ،ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹرشیخ مصطفیٰ کمال اورترلوچن سنگھ وزیر بھی تھے۔اس موقعہ پر ڈاکٹرفاروق عبداللہ ودیگرنیشنل کانفرنس لیڈران نے غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیااورمہلوک سوہن بھگت کی آتماکی شانتی کیلئے دعاکی۔