سرینگر// ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے رہبر تعلیم اُساتذہ سروس باقاعدہ بنانے کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے مزید107 رہبر تعلیم اُساتذہ کی مستقلی کے احکامات صادر کئے ہیں اسطرح رواں برس کے دوران1654 رہبر تعلیم اساتذہ کی نوکریوں کو باقاعدہ بنایا گیا ْ جبکہ ایک اور اہم فیصلہ کے تحت ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے کل 184پرائیویٹ ٹوشن سنٹروں کے حق میں نومبر 2018 تک رجسٹریشن،71 نجی تعلیمی اداروں کا درجہ پانچویں جماعت سے آٹھویں جماعت تک درجہ بڑھانے اور 252 پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں توسیع کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔دریں اثناء ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے چیف منسٹرس سُپر۔50 مفت کوچنگ کے سلسلہ میں اساتذہ کے ایک 8 روزہ تربیتی پروگرام کا ایس آئی ای بمنہ سرینگرمیں افتتاح کیا ۔