جموں//روٹری کلب جموں کی جانب سے سچدیو نیترالیہ گاندھی نگرجموں میں ’’گفٹ آف سائٹ‘‘ کے بینرتلے زیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک مفت ریٹیناچیک اپ کیمپ کااہتمام کیاگیا جس کاافتتاح نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدروایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے کیا۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بھی اسی طرح کے کیمپوں کاانعقاد کیاجائے گا۔امرتسرکے ڈاکٹرسنیل مہرہ اوران کی ٹیم نے اس کیمپ کے دوران زائداز200 مریضوں کابھی معائینہ کیا ۔اس دوران مفت علاج کے لئے ازدس مریضوں کومنتخب کیاگیا۔اس کیمپ کے انعقاد کامقصد زیابیطس میں مبتلامریضوں کواحتیاطی تدابیرکے بارے میں آگاہ کرناتھا ۔سنیل کمارساہنی صدرروٹری کلب جموں نے اس موقعہ پرکہاکہ روٹری کلب ضرورت مند مریضوں کوطبی سہولیات بہم پہونچانے کے لئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرتارہے گا۔