کٹھوعہ // نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج بلاور میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ان کے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا۔رام کوٹ گاؤں کے دورے کے دوران ڈاکٹر سنگھ نے کمیونٹی فیسلی ٹیشن سینٹر پر جاری کام کا جائیزہ لیا جس پر60 لاکھ روپے کی رقم خرچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام میں سرعت لائیں۔انہوں نے رام کوٹ ہائیر سکینڈری سکول کا بھی دورہ کیا اور اضافی کلاس رومز کے تعمیری کا م کا جائزہ لیا۔گجرو نگروٹہ میں ڈاکٹر سنگھ نے ہائیر سکینڈری سکول کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیری کام کا جائیزہ لیا۔اے ڈی سی بلاور، بی ڈی او، ایس ڈی پی بھی دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔