رام بن //رام بن ضلع ہسپتال میں انٹی بائیٹک ہفتہ اور انٹی بائیٹک پر مزید بیداری پیدا کرنے اور اسکے محفوظ استعمال کے لئے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سیف الدین کی قیادت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ ،ڈپٹی سی ڈاکٹر ایم او اقبال بٹ،ڈاکٹرسندھور سنگھ ،ڈاکٹروقار و ضلع ہسپتال کے دیگر سٹاف ممبران موجودتھے۔پروگرام کا مقصد انٹی بائیٹکس کے غلط استعمال اور اسکے مُضر اثرات سے باخبر بنانا تھا۔اس موقعہ پر سی ایم او نے اہپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کی جانب سے انٹی بائیٹکس کے غلط استعمال اور میڈیکل برادری کو اسکے منصفانہ استعمال کیلئے بیداری پیدا کرنا پرورام منعقد کرنے کا مقصد تھا ۔اس موقعہ پرانٹی بائیٹک کا استعمال ہمیشہ فزیشن سے صلاح لینے کے بعد لینے کا پیغام دیا گیا ۔اس موقعہ پر پیغام میں بتایا گیا کہ انٹی بائیٹک کا استعمال بیکٹیریا انفکیشن کی صورت میں لیں نہ کہ وائرل انفکیشن جیسے کہ زُکام ،کھانسی ،بُخار، یا قے وغیرہ میں۔پیغام میں یہ بھی بتایا گیا کہ انٹی بائیٹک کا مقرر کردہ خوراک مکمل کرنے کے بعد ہی اسے بند کریں۔