سرینگر //شہر کی سڑکوں پر رواں سال اگست تک کل 186سڑک حادثات رونما ہوئے جس کے نتیجہ میں 28افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 180زخمی ہوئے ۔ محکمہ ٹریفک نے اس مدت کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے کورٹ چالان کے علاوہ کل کمپاونڈ چالان 66794 کئے ہیںجبکہ 1,46,75,374روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ سرینگر میں امسال اگست تک سڑکوں پر موت کا رقض جارہی رہا ہے اور اس مدت کے دوران 186سڑک حادثات میں شہری لقمہ اجل بن گئے جبکہ 180زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کے مطابق شہر میں سڑک حادثات سے نپٹنے کیلئے محکمہ کی جانب سے جانکاری مہم شروع کی گئی ہے اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے مطابق چلنے کی ہدایت بھی دی جاتی ہے ۔محکمہ کے مطابق ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی محکمہ نے اپنا کریک ڈاون تیز کرتے ہوئے امسال اگست تک 6246کورٹ چالان کے علاوہ 13,26,970روپے کا کورٹ جرمانہ وصول کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ ٹریفک نے سرینگر میں اس مدت کے دوران ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کا 60548 کمپاونڈ چالان کئے ہیںاور 1,20,22,970روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ محکمہ نہ صرف حادثات کو کم کرنے کیلئے اپنی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ لوگوں کو ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑیاں چلانے کی ہدایت بھی دی جاتی ہے ۔