رام بن/ایم ایم پرویز//ممبر اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگہیے نے ضلع کے رام بن قصبہ کے وارڈ نمبر4میں محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے گلیوں کی تعمیر کے کام کا افتتاح کیا۔ان گلیوں کی تعمیر کے لئے مذکورہ ممبر اسمبلی نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ دیہی ترقیات ان گلیوں کی تعمیر پر 4.5 لاکھ روپے خرچ کر رہے ہیں۔وارڈ نمبر 4 کے مکینوں نے ایم ایل اے کو اپنے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ علاقہ میںنالیوں اور گلیوں کی صفائی و ستھارئی کی جانب خصوصی توجہ دیا جائے، مکینوں نے کیفٹیریا موڑ سے بس اسٹینڈ تک بغیر خلل کے بجلی مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ایم ایل اے نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے مطالبات کو عنقریب ہی پورا کیا جائے گا۔ ایم ایل سے کے ہمراہ پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی تھی۔