مینڈھر//ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھرکے سلواہ گائوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے امتحان سرپرہونے کی وجہ سے طلباء کومشکلا ت کاسامناکرناپڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق سلواہ گائوں میں اکثرشام کے وقت بجلی بندکردی جاتی ہے جس کی وجہ سے سکولی طلباء کی تعلیم متاثرہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بجلی کے متعلقہ حکام کوکئی مرتبہ بتایاہے کہ سلواہ گائوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کے سلسلے کوبندکیاجائے تاکہ لوگوںبالخصوص طلباء جن کے امتحانات کاشیڈول محکمہ تعلیم نے جاری کردیاہے ان کورات کے وقت پڑھنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ رات کے وقت بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کوچراغ جلاکرپڑھنے پرمجبورہوناپڑرہاہے۔گائوں کے لوگوں نے محکمہ بجلی سے سلواہ گائوں میں بجلی سپلائی کے موثرانتظام کویقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔