سرینگر// پاکستان زیر انتظام کشمیر کے حوالے سے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ریمارکس پر دلی کی عدالت عالیہ نے موصوف کے خلاف دائر مفاد عامہ عرضی سماعت کیلئے قبول کی ہے۔ چیف جسٹس جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی کری شنکر نے اس عرضی کو سماعت کی تاریخ عرضی گذار کے وکلاء کی طرف سے عجلت میں ہی سماعت شروع کرنے کی درخواست پر ، آج ہی مقرر کی ہے۔ بنچ نے اس سے قبل یہ عرضی آج سماعت کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس میں کوئی مسئلہ یا جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے ۔یہ آج نہیں سنی جاسکتی ۔اسے کل یا پرسوں تک موخر کیوں نہیںکیا جاسکتا۔ عرضی گذار مولانا انصر رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک سماجی کارکن ہیں ۔انہوں نے عرضی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حالیہ بیانات کی تحقیقات اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ایسے بیانات دے رہے ہیں جو قوم کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور عوام ایسے لوگوں کے ہندوستانی شہری ہونے پر شرم محسوس کرتے ہی۔یہ عرضی وکیل ناول کشور جہا کے ذریعے دائر کی گئی ۔