سرینگر//ریاستی سرکار نے انتظامیہ کے3سینئر افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے باضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق یہ تبادلے انتظامیہ کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھ کرعمل میں لائے گئے ہیں۔سرکاری آرڈر کے مطابق اپنی تقرری کا انتظار کررہے2011بیچ کے جونیئر اسکیل کے اے ایس آفیسرپیر زاہد احمد کو نثار احمد کی جگہ سکول ایجوکیشن محکمہ کا انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔اس عہدے پر تعینات نثار احمد کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے اور انہیں سید نذیر احمد کی جگہ دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمے کا انڈر سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔سرکاری حکمنامے کے مطابق سید نذیر احمد کومحکمہ سیاحت کے انڈر سیکریٹری کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔