سرینگر //وادی میں شدید سردی زور پکڑ رہی ہے اور منگل و بدھ کی درمیانی رات سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2ڈگری سیلیشس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کئی روز تک اسی طرح کی صورتحال رہے گی تاہم اگلے ہفتے دوبارہ بارشیں اور برفباری کا امکان ہے۔بدھ کی صبھ وادی کے کئی علاقوں میں نل جم گئے تھے۔ادھی لیہہ میں منفی درجہ حرارت منفی11.4تک پہنچ گیا ہے جبکہ کرگل میں منفی 6.2ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں منفی 4.5اور گلمرگ میںمنفی 5ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔اس دورام جموں میں بھی راتیں سرد ہونے لگی ہیں جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 8 تک گر چکا ہے۔