کپوارہ//ضلع کپوارہ کے زرہامہ علاقہ میں فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان جھڑپ کے بعد فرار ہوئے جنگجوئو ں کی تلاش تیسرے رو ز بھی جاری رہی جبکہ نصف درجن علاقوں کی سڑکوں پر فوج نے ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔فوج ، پولیس کے سپیشل آ پریشن گروپ کے علاوہ سی آر پی ایف نے مشترکہ طور ترہگام کے زرہامہ علاقہ کے جنگلات میں فرار ہوئے جنگجوئو ں کے خلاف تیسرے روز بھی تلاشی کارروائی جاری رکھی جبکہ بدھ کی رات دوبارہ ان جنگلات میں زبردست گولہ باری کی گئی جہا ں فوج کو شک ہے کہ فرار ہوئے جنگجو اسی علاقہ کے گھنے جنگلات میں چھپے بیٹھے ہیں ۔جمعرات کو فوج کی مزید کمک علاقہ میں روانہ کی گئی اور مڑہامہ ،زرہامہ ،لدرناگ ،گزریال ،وارسن کے جنگلات کی بھاری پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی گئی جو تیسرے روز بھی جاری رہی تاہم ابھی تک فوج کو فرار ہوئے جنگجوئو ں کو ڈھونڈنکالنے میں کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔فوج نے ریشی گنڈ ،کرالہ پورہ ،زرہامہ کی اہم سڑکوں پر ناکہ لگایا اور ہر گزرنے والی مسافر گا ڑیو ں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔واضح رہے منگل کو ہندوارہ کے ماگام علاقہ میں3غیر ملکی عدم شناخت جنگجوئو ں کی ہلاکت کے بعدمڑہامہ ترہگام کے ہاپتھ نار علاقے میں فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان خون ریز تصادم آ رائی ہوئی جسمیں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے جبکہ جنگجوئو ں گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔ فرار ہوئے جنگجوئو ں کے خلاف بدھ کی رات کو بھی زرہامہ مڑہامہ ،وارسن کے جنگلات پر زبردست گولہ باری کی گئی ۔ادھر لولاب وادی کے ٹنگ چکہ علاقہ کو فوج کی28آر آ ر اور سپیشل آپریشن گروپ لولاب نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر محاصرہ میں کیا اور وہا ں جمعرات کی صبح سے ہی تلاشی کارروائی شروع کی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ٹھٹھرتی سردی کے با وجود فوج نے انہیں اپنے گھرو ں سے باہر نکالا اور تلاشی لی ۔
ٹھٹھرتی سردی میں لسرڈورو کا محاصرہ
عارف بلوچ
ڈورو//لسر ڈورو شاہ آباد نامی گائوں کو فوج نے محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔19آر آر اور 164بٹالین سی آر پی ایف و پولیس کے اسپیشل گروپ نے لسر ڈورو نامی گائوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ فوج کو گائوں میںجنگجوئوں کی موجودگی کا خدشہ تھا تاہم دوران تلاشی کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جس کے بعد دوپہر کو گائوں کا محاصرہ ختم کیا گیا ۔