رام بن //پریاس ہیم کرش ماڈل سکول کی جانب سے اپنا یوم قیام اور نتائج کا دن منانے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں زونل ایجوکیشن پلاننگ آفیسر رام بن فردوس احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ سکلو کے پرنسپل اور سٹاف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریاب کا آغاز رواعیتی چراغ روشن کرکے کیا گیا ،جسکے بعد سکول کے پرنسپل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور امتیازی حوصلیابیاں حاصل کرنے والوں کی کارکردگی اُجا گر کرتے ہوئے سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنایا ۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے سکول منیجمنٹ کا معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے اور طلاب میں اخلاقی اقدار پیدا کرنے پر سکول منیجمنٹ کو مبارک باد دی۔ انہوں نے سکول کے کارڈی نیٹر کو سکول کیلئے منفرد کام کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے سکول منیجمنٹ کو بہترین شقافتی پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی۔مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے طلاب کو مختلف شعبوں جیسے کہ ہینڈ رائٹنگ ،مصوری کے مقابلوں، بحث و مباحثہ ،کلچرل کارکردگیوں میں نمایاں حصولیابی کے علاوہ میرٹ حاصل کرنے والے طلاب کی عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر مختلف تمدنی ائیٹمز پیش کئے گئے جن میں ڈوگری، بالی ووڈ، کشمیری ، اور پنجابی ڈانس بھی شامل تھا۔2017 سیشن کے دوران عاطف کٹوچ اکیڈمک میں کل ہم سے ٹاپر رہے،ریحان کٹوچ نے دوسری پوزیشن حاصل کی اورسہیل جہانگیر اور سمیر نائیک نے مشترکہ طور سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔دریں اثنا بہترین اساتذہ کی بھی عزت افزائی کی گئی۔سکول کے کارڈی نیٹر نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔