برسبین/برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکال لیا ہے۔اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 165 رنز بنائے تھے۔میچ کا تفصیلی سکور کارڈسمتھ نے ساڑھ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کریز پر گزارے اور 141 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔تیسرے دن صبح کے سیشن میں انگلینڈ نے تین وکٹیں حاصل کر لی تھیں اور اس کے پاس موقع تھا کے وہ آسٹریلیا کو آو¿ٹ کر کے ان پر برتری حاصل کر لے لیکن سمتھ نے ایسا نہ ہونے دیا۔آسٹریلیا کی ٹیم 328 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی جس کے بعد انھوں نے انگلینڈ کے ک±ک اور وِنس دونوں کو 17 کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ کر دیا۔ دونوں کو ہیزل وڈ نے آو¿ٹ کیا۔تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کے دوسرے اوپنر سٹون مین 19 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔