جموں//ایس ٹی پیٹرس ہائی سکول بی سی روڈ نے سکول احاطہ میں سالانہ دن تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران آلوک کمار(آئی اے ایس ، آئی جی پی سیکورٹی جموں) مہمان خصوصی جبکہ ریوفرساجوچکوڈائریکٹرکیتھولک سروس سوسائٹی مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران پروگرام کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔ریو۔فیرتھامس نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔اس کے بعدپروگرام پیش کیاگیاجس کاموجوع بھارت کابدلتاروپ پرمقررین نے خیالات کااظہارکیا۔اس دوران مقررین نے طلباء کو اخلاقی تعلیم دینے کی ضرورت پرزوردیااورادارے کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا۔