جموں//انجمن ِ امامیہ جموں نے انجمن ِ حیدری نیوپلاٹ ،شہیدمتھاری لائبریری جموںاے ایل ایم ای ایس اے جے ودیگرانجمنوں نے روہت سرداناکے پیغمبراسلام حضرت محمدؐ ،ا ن کی دختربی بی فاطمہ ؓ،بی بی مریم اورحضرت عائشہ ؓ سے متعلق دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے انجمن امامیہ کے صدرسیدامانت علی شاہ نے کہاکہ روہت سردانانے سستی شہرت کیلئے مذہب اسلام کی باوقارشخصیات کے بارے میں توہین آمیزکلمات کہے جنھیں برداشت نہیں کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ روہت سرداناکے غیرمہذبانہ بیانات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انجمن کے سیکریٹری پروفیسرشجاعت علی خان نے کہاکہ روہت سردانانے اس سے پہلے بھی توہین آمیزبیانات ٹویٹ کئے ہیں جس سے مسلم طبقہ کے جذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اس لیے تمام مذاہب کے لوگوں کے جذبات کی قدرکی جانی چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ روہت سردارنے سستی شہرت کیلئے توہین آمیزکلمات کہے ہیں جس سے فرقہ وارا نہ ہم آہنگی کوخطرہ لاحق ہواہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایسے شخص کومیڈیاپرلانے پرپابندی عائدکی جانی چاہیئے جومذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کامرتکب ہے۔ انجمن امامیہ جموں نے حکومت ہنداورپریس کونسل آف انڈیاسے روہت سرداناکے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیااورانتباہ دیاکہ اگرایسانہ کیاگیاتو لوگ سڑکوں پرآکراحتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔ڈاکٹررائوف میرہیڈآرگنائزر شہیدی متھاری لائبری نے تمام امن پسندلوگوں سے غیرمہذب رپورٹنگ کرنے والے روہت سرداناکے خلاف ناراضگی ظاہرکرنے کیلئے آگے آنے کامطالبہ کیا۔