سرینگر //صفا کدل میں فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر نامعلوم افراد نے پٹرول بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار معمولی طور زخمی ہوا ۔ پولیس کے مطابق ملک صاحب صفا کدل میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے جیسے ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی پٹرولنگ پارٹی وہاں پہنچی تو اس دوران نامعلوم افراد نے پارٹی پر پٹرول بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پٹرول بم کی وجہ سے اگرچہ سی آر پی ایف اہلکار معمولی زخمی ہوا تاہم اُس کے کپڑے مکمل طور پر جل گئے ۔ اہلکار کو پولیس ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔