سرینگر//سٹی ٹریفک پولیس نے درگا حضرت بل کے گرد ونواح میں زائیرین کو لانے اورلے جانے والی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں ۔ شمالی کشمیر اور ملحقہ علاقہ جات سے آنے والی گاڑیاں یونیور سٹی کیمپس کی اندرونی سڑک سے لیکر سرسید گیٹ سے باہرنکلیںگی۔جنوبی کشمیر اورملحقہ علاقہ جات سے زائیرین کی گاڑیاںیونیور سٹی کمپلیکس کی سڑک سے گزر کر بڈشاہ گیٹ سے ہوتے ہوے حبک روڈکی طرف سے باہرنکلیںگی۔وسطی کشمیراور ملحقہ علاقہ جات کی گاڑیاںNIT کمپلیکس حضرت بل سڑک کو استعمال لایںگے ۔وی آئی پی اور سرکاری گاڑیوں کیلئے ٹریفک کیمپ حضرات بل میںپارکنگ کا انتظام ہوگا۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی نے زائیرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گا ڑیوںپارکنگ جگہوں پر رکھیں اورروٹ پلان کے حساب سے راستوں کا استعمال کریں۔