جموں//سماجی بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے ایک میٹنگ کے دوران جموں صوبہ میں آئی سی ڈی ایس کی طرف سے عملائے جارہے پروجیکٹوں پر ہو رہی پیش رفت کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سجاد احمد خان، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس جی اے صوفی کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ اس وقت ریاست بھر میں 29267 آنگن واڑی مراکز کام کر رہے ہیں جبکہ سال 2016-17 کے دوران مزید 2339آنگن واڑی مراکز منظور کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس کو آنگن واڑی مراکز چلانے کے ساتھ ساتھ کے ایس وائی ، سبلا ، آئی جی ایم ایس وائی ، لاڈلی بیٹی اور دیگر سکیمیں عملانے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔میٹنگ میں بتایاگ یا کہ 420 آنگن واڑی ورکروں کو آدھار اندراج کے لئے تربیت دی گئی ہے اور پانچ سا ل عمر سے کم بچوں اور دیگر مستحقین کے آدھار تیار کرنے کے لئے 500ٹیبلٹس اور 141 آدھار انرولمنٹ کٹ خریدے گئے ہیں۔وزیر موصوفہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے تمام ضلعوں میں ایم جی نریگا کے تحت آنگن واڑی مراکز کی تعمیر اور انہیں بڑھاوا دینے کا کام جلد از جلد مکمل کریں ۔انہوں نے وقت پر غذائی اجناس حاصل کرنے اور ولیج لیول کونسل تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر نے وزیر کو محکمہ کو درپیش کئی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔