جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ڈویژنل کمشنر کشمیر اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران کشمیروادی اور دور افتاد علاقوں میں موجودہ موسمی حالات کے چلتے تیاریوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود ، ڈائریکٹر سی ایس ایس کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور سے تیار رہے تاکہ کشمیر وادی اور پہاڑی علاقوں میں ناساز گار موسمی حالات کے دوران ایکشن پلان کو زمینی سطح پر موثر ڈھنگ سے عملایا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ افرادی قوت اور مشینر ی کو تیار رکھا جانا چاہیئے ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اجازت کے بغیر اپنے ہیڈ کوارتر نہ چھوڑے۔انہوں نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ وادی میں موسم سرما کی تیاریوں بذات خود نگرانی کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر لوگوں کی راحت رسانی کی جاسکے ۔اس دوران انہوں نے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم اور باڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پروگرام کا بھی جائز ہ لیا۔انہیں بتایاگیا کہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم سال 2015ء میں شروع کی گئی اور یہ اسوقت ریاست کے 15اضلاع میں عملائی جارہی ہے ۔