بھدرواہ// حال ہی میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے ایک اکیس سالہ نو جوان کی موت واقع ہوجانے کے بعدبھدرواہ ویلی پبلک سکول کے چھوٹے بچوں نے ایک ریلی نکالی جس کا مقصد علاقہ سے منشیات کے جان لیوا دھندے کو مکمل طورسے ختم کرنے کے لئے عوام اورپولیس کو متحدہ کوشش کرناتھا۔ اس ریلی میں شامل بچے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے تھے جن پر ’’منشیات کو مکمل طورسے ختم کرو‘‘ کے نعرے درج تھے یہ ریلی قصبہ کے مختلف بازاروں سے گذری ۔ سکول کی پرنسپل ڈیزی اختر نے حکام سے کہاکہ وہ علاقہ میں منشیات کے دھندے کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس قدیم اٹھائیں اوراس دھندے میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں نمٹیں۔ ڈیزی نے سکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے گرد ونواح منشیات کے دھندے میں ملوث مشکوک اشخاص پر عقابی نگاہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا انحصا ر نوجوان نسل پر ہے اس لئے انئی پود کو کونشیلی ادویات اورمنشیات سے پا ک وصاف رکھنا اشد ضروری ہے ۔