سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA) نے بدھ کوڈانگر پورہ تیل بل اورحبک علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے 3دکانوںکو منہدم کیا۔لائوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کی ہدایت پر مسماری ٹیم نے ناجائز تجاوازت ہٹانے کی مہم کے دوران ڈانگر پورہ تیل بل ،فرنڈس کالونی اورحبک میںکئی تعمیراتی ڈھانچے منہدم کئے ۔ لاوڈا کے ایک ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ عدالتی احکامات کے تحت من وعن زمینی سطح پر متحرک ہے اورانہدامی مہم کے تحت 3دکانوں کو ہٹایا گیا جبکہ فرنڈس کالونی میں ایک منزلہ عمارت فر نڈس کالونی میں منہدم کی گئی ۔اس موقعہ پر کچھ لوگوں جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں،نے انہدامی مہم میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تاہم سکارڈ نے کارروائی جاری رکھی اورد ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔