رام بن// تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام( پی ایم ای جی پی) کے تحت قرضے فراہم کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی کی صدارت میں ضلع سطح کی ٹاسک فورس کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میںایسے امیدواروں جنہوںنے اپنے آمدن بخش یونٹ قائم کرنے کے سلسلے میں درخواستیں دی تھیں کے انٹرویو بھی لئے گئے ۔ اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی رام بن راوندرناتھ سادھو اورٹاسک فورس کمیٹی کے دیگرممبران بشمول جنرل منیجر ڈی آئی سی رام بن ، بشیر الحسن لیڈینگ آفیسر رام بن ، ایم کے پنڈتا ضلع آفیسر کے وی آئی پی ، تلک راج سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آیء، مدثر شمس ضلع کارڈی نیٹر کے وی آئی سی اوردیگر اہلکاربھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں 185امیدواروں کے انٹرویو لئے گئے اورامدادی قرضوں کے لئے انہیں منتخب کیا گیا ۔ اس موقعہ پر نوجوانوں کے ساتھ بار چیت کرتے وہئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے انہیں مرکز ی وریاستی سرکاروں کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی ۔