Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

وادی میں عید میلاد النبی کی روح پرورتقریبات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 1, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE
 سرینگر // ریاست بھرمیں آج عید میلاد النبی کی تقریبات کا اہتمام ہورہا ہے۔اس سلسلے میں رات بھر شب خوانی کی روح پرور محفلوں میں فرزندان توحیدنے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔گذشتہ کئی دنوں سے وادی کی مساجد اور خانقاہوں میں شام کے بعد درود و اذکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔ جمعرات کی شام سے ہی مساجد اور خانقاہوں میں روح پرور محفلیں آراستہ ہوئیں اور رات بھر شدید سردی کے باوجود بھی بڑی تعداد میں لوگ شب خوانی میں محو رہے۔12 ربیع الاول کی آمد آمد کی تےا رےاں گذشتہ اےک ہفتے سے رےاست کے کونے کونے میں انتہائی جوش وجذبے سے جاری رہیں۔ مساجد اورعمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورت انداز سے سجادیا گیا، جبکہ سڑکوں ،گلیوں ، بازاروں اورگھروں پربھی چراغاںکیاجاتارہاہے اس کے علاوہ آثارشریف حضرت بل کے ساتھ ساتھ پورے شہر کے خانقاہوں ، زیارت گاہوں، چھوٹی مساجد،شاہراﺅں ، سڑکوں گلی کوچوں ، سرکاری و غیر سرکاری عمارات اور بازاروں کو برقی رو کے قمقموں سے سجایا گیا ۔آج نماز جمعہ کے موقعہ پر بڑے بڑے اجتماع منعقد ہو ں گے جس کے بعد روح پرجشن میلاد النبی کے جلوس نکالے جارہے ہیں جبکہ اننت ناگ ،شوپیان ،کولگام ،بارہ مولہ ،گاندربل ،کپواڑہ ، تر گام شادی پورہ ،بیروہ ،بڈگام،ٹنگمرگ ،کنگن اور پلوامہ کے علاوہ دیگر قصبوں و دیہات میں جشن میلاد کے جلوس برآمد ہوں گے ۔صوبائی انتظامیہ اور وقف بورڈ کیساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں اور نجی اداروں و تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔زائرین کو درگاہ شریف حضرت بل تک لانے اورلے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات کئے گئے ہیںجبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے جگہ جگہ لنگر اور مشروبات کا انتظام کر رکھا ہے۔
 

گورنر،وزیر اعلیٰ،ڈاکٹر فاروق ، آزاد اور آئی جی پی سمیت 

کئی وزراءاورسیاسی لیڈران کی عوام کو مبارکباد 

سرینگر//گورنر این این ووہرا،وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ،نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد،انسپکٹر جنرل پولیس منیر احمد خان ،پردیش کانگریس صدرغلام احمد میر اورکئی وزراءنے عےد مےلادالنبی پر اہل اسلام خصوصاً رےاست کے مسلمانوں کو مبارکباد پےش کی ہے۔ گورنر این این ووہرا نے ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس دِن ریاست میں آپسی رواداری ، امن ، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے ، سادگی ، ہمدردی اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے اور آج کل کے پر تشدد دور میں ان اقدار پر عمل پیرا ہونے کی سخت ضرورت ہے ۔وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے مبارک بادی کے پیغام میں دعا کی کہ یہ دِن ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن پور ی عالم انسانیت کو قرب الٰہی حاصل کرنے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے کا بہترین موقعہ فراہم کرتا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تضادات اور تناﺅکے اس دور میں حضرت محمد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان تعلیمات میں ہی تمام مسائل اور مصائب کا حل مضمر ہے ۔محبوبہ مفتی نے ریاستی عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے دعا کی ۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے عوام کومبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ دِن ریاست کے لوگوں کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔ڈاکٹر عبداللہ نے اپنے پےغام مےں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی سےرت طےبہ کو روز قےامت تک آنی والی ہر نسل کیلئے نمونہ عمل قرار دےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ساری دنےا بدعملی مےں مبتلا تھی اور انسانےت کا نام ونشان مٹ چکا تھا تو حضور نے معلم اخلاق وحکمت ، عظےم معمار سےرت وکردار بن کر ساری دنےا مےں انسانی قدروں کو قدر ومنزلت بخشی۔ پارٹی کے کارگذار صدر عمر عبداللہ ،جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شےخ مصطفی کمال نے بھی مبارک باد پےش کی ہے۔سابق وزیرا علیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس دورِ پُرآشوب میں پیغمبر آخرالزماں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کی یہ دن ریاست میں خوشیوں کا پیغام لیکر آئے گا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس منیر احمد خان نے ریاست کی عوام کو مبارکباد دیتے امید ظاہر کی کہ یہ دن امن ،ترقی اورخوشحالی کا باعث بنے۔پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے عوام کو مبارک باد دی ہے اورکہا ہے کہ حضور کی تعلیمات میں ہی تمام مسائل کا راز مضمر ہے۔مال ، امدا و باز آبادی کاری اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری ، بھیڑ و پشوپالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی اور خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی اور حج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق اندرابی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ یہ مقدس دِن ریاست کے لوگوں کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔ریاست کے لوگوں کی بہبودی اور خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے وزراءنے اپنے مبارکبادی کے پیغامات میںکہا ہے کہ اسلام ہمیں بھائی چارہ ، سادگی ، ہمدردی ، اپنا پن اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے۔وزراءنے متعلقہ افسران کو ہدایات دئیے ہیں کہ اس مقدس دِن پر بلا خلل بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اس کے علاوہ حضرت بل، جناب صاحب صورہ ، آثار شریف کلاشپورہ ، کعبہ مرگ اننت ناگ ،اہم شریف بانڈی پور ہ ، پنجورہ شوپیاں اور مکہامہ بیروہ کی زیارت گاہوں کے ارد گرد صحت و صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ عقیدت مندوں کو لانے اور لے جانے کےلئے معقول ٹرانسپورٹ انتظامات فراہم کئے جائےں۔
 

 اسوئہ حسنہ عملی طور زندگیوں میںنافذ کرنے کی ضرورت:میرواعظ

سرینگر//متحدہ مجلس علماءکے امیر اعلیٰ و حریت (ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے عید میلاد النبی کے موقعہ پر عالم اسلام کو بالعموم اور مسلمانان جموںوکشمیر کو بالخصوص مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت کی ولادت و بعثت درحقیقت ایک خوشگوار انقلاب تھا جس نے مثبت انداز میں انسانی کائنات کی نہ صرف کایابلکہ تقدیرہی پلٹ کے رکھ دی اور اس سدا بہار انقلاب سے نہ صرف جغرافیہ بدل دیا بلکہ تاریخ بدل کر ایک نئے اور منفرد تہذیب وتمدن کی بنیاد ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ زبانی جمع خرچی کے بجائے صدق دلی سے آنحضور کی سیرت طیبہ اور اسوئہ حسنہ کو عملی زندگیوں میںنافذ کریں تاکہ دور حاضر میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جو مکروہ اور مذموم سازشیں رچائی جا رہی ہےں ان کا توڑ ممکن ہو سکے۔میرواعظ نے کہا کہ پیغمبر آخر الزماں کی عظیم اور لافانی تعلیمات تا قیام قیامت ہر دور کے لوگوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہےں لیکن21ویں صدی جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے عروج کا زمانہ ہے آنحضور کی بےش بہا نفع بخش اور انقلابی تعلیمات کی اہمیت کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ دور حاضرکے مسلمانوں کی ذمہ داریاں بھی اس ضمن میں دوہری ہو گئی ہیں۔
 

 جے کے بنک نے درگاہ حضرتبل کیلئے ایمبولنس وقف کی

سرینگر//جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دے کر جموں وکشمیر وقف بورڑ منتظمین کو ایک ایمبولنس پیش کی ۔چیئرمین پرویز احمد نے اس ایمبولنس کی چابی وقف بورڑ کے سینئر کنٹرولر فائنانس اعجاز احمد میر کووقف بورڈ کے اراکین اوردرگاہ پرآئے بیشتر زائرین کی موجودگی میں پیش کی۔ اس سے قبل درگاہ کے امام مولانا کمال الدین فاروقی نے چیئرمین اور ان کے ہمراہ ٹیم کو درگاہ کے اندر استقبال کیا اور وہاں ریاستی عوام کی فلاح و بہود کیلئے دعا کی ۔اعجاز احمد میر نے کہاکہ ان متبرک ایام کے دوران بھاری رش کے تناظر میںایمرجنسی پیش آنے کی صورت میں یہ ایمبولنس کافی راحت کا سامان مہیا کرے گی۔
 

حیات طیبہ ہی راہِ نجات

جمعےت ہمدانےہ اور حقانی ٹرسٹ

سرینگر// جمعےت ہمدانےہ اور حقانی میموریل ٹرسٹ نے جموں کشمےر کے مسلمانوں کو مبارکباد پےش کی ہے۔جمعےت ہمدانےہ سربراہ مولانا رےاض احمد ہمدانی نے جموں کشمےر کے مسلمانوں کو مبارک باد پےش کرتے ہوئے کہا کہ اس بابرکت اور فضےلت والے دن ہی کائنات مےں سچے نور کا ظہور ہوا۔انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی ، عالم انسانےت کی بقا اور رےاست کی آرپار لوگوں کی خوشحالی عزت واحترام کیلئے دعا کی اور آزادی کیلئے بھی دعا کی۔ جمعیت کے صدرعبدالرشید گانی اور جنرل سکریٹری پیرزادہ محمد اشرف عنایتی نے بھی عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی۔ حقانی میموریل ٹرسٹ نے مسمانان عالم کو عموماًاور ریاست کے مسلمانوں کو خصوصاً مبارکباد پیش کیاہے۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج جب مسلمانان عالم گوناگوں مصائب و مشکلات سے دوچارہیں، راہ نجات فقط اسوئہ حسنہ میں ہی میں موجود ہے ۔
 

حضرتبل میں سکمز کا مفت طبی کیمپ

سرینگر//عید میلاد النبی کے موقعہ پر شیر کشمیرمیڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ کے زیر اہتمام درگاہ حضرتبل میں گزشتہ کئی روز سے مفت طبی کیمپ جاری ہے ۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کو علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب رکھنے کے سلسلے میں ڈائریکٹرسکمزپروفیسر اے جی آہنگر کی ہدایت پرطبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد سردی کے ایام میں درگاہ پر حاضری دینے والے عقیدتمندوں کوطبی سہولیات بہم رکھنا ہے۔ سکمز کے عملے کے علاوہ طبی کیمپ میں کچھ رضاکار وں کی خدمات بھی میسر ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے جاری اس طبی کیمپ میں سینکڑوں لوگوںنے استفادہ حاصل کیا ہے اور ان میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ طبی کیمپ کی نگرانی نان گزیٹیڈیڈ ایمپلائز کانفرنس کے صدر اور ٹریڈ یونین لیڈر اشتیاق بیگ کررہے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?