کشتواڑ//ضلع کے کیشواں دیہات میں ایک مکان خاکستر ہوا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سنت رام ولد دیوان چند ساکنہ گامس کیشواں کا رہائشی مکان آگ کی ایک وار دات میںخاکستر ہوا ۔دیہات کے مقامی لوگوں اور کشتواڑ پولیس نے فوری طور سے جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا ،جسکی وجہ سے آگ کو نزدیکی مکانات تک پھیلنے سے روکا گیا ۔آتشزنی کے واردات کی وجہ کا ابھی تک کوئی علم نہیں ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔