ٹھاٹھری میں ایڈز پر توسیعی لیکچر کا اہتما م
کشتواڑ//فوج کی جانب سے خطہ کے نوجوانوں کو مختلف پروگراموں کے ساتھ منسلک کرنے کی کاوشوں کے تحت یکم دسمبر کوعالمی ایڈز ڈے پر ’’ایڈز پر بیداری ‘‘ پیدا کرنے کے لئے ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا۔لیکچر کا مقصد ایڈز پر بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل افسر نے نوجوانوں کو ایڈز کی بیماری کی علامتوں ،وجوہات و ایڈز پر دیگر جانکاری سے باخبر کیا ۔انہوں نے عوام کو اس بیماری کو ختم کرنے اور اسکے علاج کی جانکاری دی۔کل ملا کر اس لیکچر میں 55نوجوانوں نے شرکت کی۔فوج کی اس پہل کی مقامی لوگوں نے کافی سراہنا کی اور فوج کا اس نیک کام کے لئے شکریہ ادا کیا ۔
این ایچ پر فور لیننگ کام کا جائزہ
رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی نے این ایچ ۔1اے پر فور لیننگ کی کام میں در پیش روکاوٹوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے ائی، اے سی آر وویک پوری،ایس ڈی ایم بانہال ،ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی حسن محمد ،پی ڈی ، این ایچ اے آئی ایم ٹی اٹارڈے ،ایگزیکٹو انجینئر ٹی ایل ایم ڈی ،ایگزیکٹو انجینئر ایس ٹی ڈی ،تحصیلداروں و کنسٹریکشن کمپنیوں نوا یوگا، رامکے، ایچ سی سی ،گامون انڈیا کے نمائندوں و دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔فور لیننگ اہم پروجیکٹ کی اہمیت کے مد نظر انہوں نے کمپنیوں کو یقین دلایا کہ قومی شاہراہ پر پروجیکٹ کے کام میں در پیش روکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے تمام مدعوں پر تفصیلی غور و خوض کیا اور اسے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کنسٹریکشن کمپنیوں کو سماجی ذمہ واریاں نبھانے کی ہدایت دی تاکہ مقامی لوگوں اور کمپنیوں کے درمیان بہتر تال و میل پیدا کیا جا سکیاور جاری پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے ایک ساز گار ماحول بنایا جا سکے۔ڈی سی نے حُکام کو کرئش بیرئیر نصب کرنے اور دفر بغیر کسی پریشانی کے جاری رکھنے کے لئے تمام گڑھوں کو پُر کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کٹائی کی کام سے غیر محفوظ مقامات پر پروٹکشن ورک شروع کرنے اور ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور ترجیحی بنیادوں پر منتقل کرنیکی ہدایت دی، تاکہ فور لیننگ کام میں کوئی تاخیر نہ ہو پائے۔اس سلسلہ میں موقعہ پر ہی کئی مدعے حل کئے گئے۔
چنہنی میںجرنلسٹ پر حملہ
رام بن ورکنگ جرنسلٹ ایسو سی ایشن کی مذمت
رام بن //رام بن ورکنگ جرنسلٹ ایسو سی ایشن نے چنہنی میں ایک نجی چینل کے صحافی بلال بالی پر ایک سینئر افسر کم مینٹننس انچارج جے پی شرما کی جانب سے ہوئے حملہ کی مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چنہنی ۔ناشری ٹنل کو جمعہ کے روز اچانک تقریباً دو گھنٹوں تک آمد و رفت کے لئے غیر قانونی طور بند کر دیاگیا اور درماندہ مسافروں اور ڈرائیورں کی شکایت پر ای ٹی وی جرنلسٹ نزدیکی دفتر پر شاہراہ کو بند کرنے کی وجہ دریافت کرنے کے لئے گئے،تاہم افسر نے رپورٹر کو واقعہ کی اطلاع فراہم کرنے کے بجائے اسکی مار پیٹ کی اور رپورٹر کا شناختی کارڈ اور کیمرہ بھی چھین لیا۔واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آر ڈبلیو جے اے ایم ا یم پرویز نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ اس بدسلوکی کو میڈیا برادری کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے مبینہ طور سے میڈیا اہلکار کے ساتھ کی گئی بد تمیزی اور بدسلوکی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلہ میں ایسوسی ا یشن کے صدر نے اس سلسلہ میں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے رام بن کے تمام ورکنگ جرنلسٹوں کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔