سرینگر//سرینگر مونسپل کارپوریشن نے 5دنوں میں ہی دوسری مرتبہ تبادلے عمل میں لا کر ایک وارڈ آفیسر کو اپنے پرانے وارڈ میںدوبارہ تبدیل کیا ۔سرینگر مونسپل کارپوریشن نے27نومبر کو21وارڈ آفیسروں کے تبادلے عمل میں لائے ور اس سلسلے میںایک حکم نامہ زیر نمبر 3318of2017 محرر 27 نومبر 2017 جاری کیا گیا۔اس دوران کئی افسران کو کئی وارڑوں کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق منظور احمد خان وارڑ افسر34(کرانگر) کو تبدیل کر کے وارڈ22(پانتہ چھوک تبدیل کیا گیا)جبکہ محمد سعید وارڈ نمبر24 ( بمنہ) کو تبدیل کر کے وارڈ نمبر22( کرانگر) میں تبدیل کیا گیا۔ وارڈ نمبر7(خانیار)کے افسر محمد اشرف وانی کو تبدیل کر کے وارڈنمبر35( باغ مہتاب) تبدیل کیا گیا۔ادھر صرف5روز میں متعلقہ ادارے میں ایک مرتبہ پھر تبادلے عمل میں لائے گئے اورصرف5روز قبل تبدیل کئے گئے3 وارڑ افسران کو پھر سے تبدیل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق س حوالے سے سنیچر کو ایک حکم نامہ زیر نمبر3329 of2017محرر2نومبر2017جاری کیا گیا جس میں منظور احمد خان کو صرف5دنوں میں اپنی پرانی جگہ کرانگر تبدیل کیا گیا۔ اس حکم نامے کی رو سے وارڈنمبر22کی 5روز قبل ہی کمان سنبھالنے والے محمد سعید کو وارڑ نمبر28تبدیل کیا گیاجبکہ وارڑ نمبر35کے وارڈ افسر محمد اشرف وانی کو وارڈ34کا اضافی چارج دیا گیا۔