جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دیویندر سنگھ رانا نے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے تعلیم کو پھیلانے میں نبھائے جا رہے کردار کی کافی ستائش کی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ سکول ریاست کے دیہی علاقوں میں خواندگی کا شرح اعلیٰ مقام پر پہنچانے میں مدد دے گی ۔ یہاں سینچر کے روز ایک نجی سکول سینٹ جوزف ہائی سکول ڈھوک وزیراںکی یوم تاسیس تقریبات میں شرکت کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اساتذہ۔ طلاب اور والدین کے درمیان قریبی تال و میل سے تعلیم کے شعبہ میں بہتر کارکردگی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہون نے کہا کہ بنیادی سکولی سطح پر اساتذہ اور والدین کے درمیان روابط کافی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے والدین کو سکولوں میں جا کر اساتذہ سے باقاعدگی کے ساتھ رابطہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طلاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔سکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سکول انتظامیہ اپنے بہترین اکاڈمی سٹنڈارڈ کو بنائے رکھے گا اور طلاب کو وقت کے مطابق تیار کرے گی۔انہوں نے سکول انتظامیہ سے نچلے درجہ سے آنے والے طلاب کی جانب خصوصی توجہ دینے کو کہا۔مختلف کارکردگیوں میں شرکت کرنے والے طلاب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس والدین اور انکے بچوں کے لئے ایک خاص دن ہوتا ہے۔انہوں نے طلاب کو اکیڈمک کے علاوہ کھیلوں کی صلاحیت پر بھی دھیان دینے کی تلقین کی۔ اس موقعہ پر سکول کی پرنسپل اوشا تھامس نے کہا کہ سکول 2003میں قصبہ اور ملحقہ دیہات کے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا ۔انہوںنے کہا کہ سکول انتظامیہ اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔