جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر موصوف بڑی براہمنا میں وِپاسنا انڈسٹریز کے ایک اخروٹ پروسسنگ یونٹ اور ودھا بیکرس کا افتتاح کرنے کے بعد لوگوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ریاست جموں کشمیر کو صنعتی ہب بنانے کی وعدہ بند ہے اور ریاست کے نوجوانوں کے لئے تمام ممکنہ روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت صنعتوں کو 24×7 بجلی کی فراہمی ، سڑک رابطے اور بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کر رہی ہے تاکہ صنعتیں روز بروز پھولیں پھلیں اور ترقی کے منازل طے کریں۔گنگا نے کہا کہ نارتھ ایسٹ کے طرز پر مرکزی حکومت ریاست جموں وکشمیر کو بھی مراعات فراہم کرے گی۔تاہم وزیر نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ خود روزگار سکیموں کو اپناتے ہوئے اپنا کاروبار کو فروغ دیں۔متعلقہ صنعتوں سے وابستہ افراد وزیر کے ہمراہ تھے۔