کشتواڑ/ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کشتواڑ کے منی سیکرٹریٹ میں بزرگ شہریوں ، سیاسی نمائندوں اور عام لوگوں کے ایک اجلاس کی قیادت کی۔اجلاس میں پی او ٓئی ڈبلیو ایم پی ااندرجیت پریہار ،ڈی پی او کشتواڑ سنیل بُٹیال، ضلع سوشل ویلفئیر افسر کشتواڑ فلیل سنگھ ،تحصیلدار کشتواڑ تنویر المجید و دیگر ضلع افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف مدعوں یعنی کہ سماجی بُرائیوں،ترقی، اور سماج کے مختلف چلینجوں ہر مباحثہ کیا گیا۔اجلاس کی توجہ قصبہ میں صحت و صفائی ،پانی کی سہولیات ،سڑکوں کے رابطہ، راشن اور بجلی کی دستیابی،ہیلتھ سنٹروں میں ادویات کی کمی ،زعفران کی کم پیداوار،اور دیگر عوامی ضروریات پر مرکوز رہی۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے اس معلوماتی نشست کی سماج اور انتظامیہ کے درمیان خلیج کو پُر کرنے کی اہمیت اُجا گر کی ۔انہوں نے ضلع افسروں کو عوام کی شکایات فوری طور حل کرنے کی ہدایت دی۔ا س موقعہ پر مقررین میںسوم ناتھ شرما ، منموہن جی، جگدیش راج آرین، پردیپ پریہار، حاجی غلام حسن، شبیر احمد کمل، مشتاق احمدہپ، خورشید احمد دیو،اعجاز نائیک،شاکر صدیقی، ارشد حُسین گری، پیارے لعل شاہ، انیل پرہار، عمر ملک، سوریکھا سین، اشوک کمار، جوگیندر بھنڈاری، وحید سروڑی، رحمت اللہ چودھری، راجیش گپتا، کشوری لعل شان، جعفر گنائی، رمیش چندر سین، فاروق احمد دیو، و دیگران شامل تھے۔اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کو رشوت خوری ،کنبہ پروی، اور سرکاری دفاتر میں غیر حاضری جیسے مسائل سے واقف کیا گیا۔اجلاس میں ڈی سی کو فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کی گئی کاروائی کی سراہنا کی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ کشتواڑ کا عوام انکے ساتھ ہے ۔ڈی سی نے اجلاس میں مطالبات و شکایات کو بغور سُنا اور یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے دستیاب ہونگے ۔ انہوں نے روزمرہ کی بنیاد پر عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی۔