نئی دہلی// ہندستان کے نئے ریکارڈ میں بنتے جا رہے کپتان وراٹ کوہلی تین مختلف سیریز میں 600 رنز بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ وراٹ نے سری لنکا کے خلاف یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں پہلی اننگز میں 243 رن بنائے تھے اور دوسری اننگز میں انہوں نے 50 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ یہ کامیابی اپنے نام کر لی۔ وراٹ کے شاندار کیریئر میں یہ تیسرا موقع ہے جب انہوں نے ایک سیریز میں 600 رن پورے کئے ہیں۔ اس سیریز میں ان کے 615 رنز ہو گئے ہیں۔وراٹ نے کولکاتا کے پہلے ٹیسٹ میں پانچ اور ناٹ آؤٹ 104 رنز، ناگپور میں دوسرے ٹیسٹ میں 213 رنز اور فیروز شاہ کوٹلہ کے تیسرے ٹیسٹ میں 243 رنز اور 50 رن بنائے ہیں۔اس میچ میں ڈبل سنچری کے ساتھ وراٹ نے کپتان کے طور پر چھ ڈبل سنچری کا عالمی ریکارڈ پہلے ہی بنا لیا تھا۔ وراٹ نے اس سے پہلے 2014۔15 میں آسٹریلیا کے خلاف 692 رنز اور 2016۔17 میں انگلینڈ کے خلاف 655 رن بنائے تھے ۔