کشتواڑ//الہلال ایجوکیشنل انسٹچوٹ کشتواڑ نے حسب معمول دوسرا سالانہ جلسہ منعقد کیا۔ پروگرام صبح 9:00بجے شروع ہوا اور دوپہر 3.00بجے اختتام پذیر ہوا۔ تقریب میں سرینگر سے آئے جے اینڈ کے یتیم فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی منیر احمد ڈار کی سربراہی میں جنرل سیکریٹری، فائنانس سیکریٹری، استاتذہ کرام طلباء بیت الہلال جواہر نگر اور طلباء الہلال کولگام سرینگر نے شرکت کی۔ اِس پُروقار تقریب کے مہمان خصوصی حاجی منیر آحمد ڈار چیئرمین تھے۔ جبکہ شبیر حسین زرگر جنرل منیجر پکل ڈیم این ایچ پی سی پروجیکٹ کشتواڑ، جنرل سیکریڑی ، فائنانس سیکریٹری نے بالترتیب مہمان ذی وقار اور مہمان ذی عزت کی حیثیت سے پروگرام میں موجود تھے ۔ والدین کے علاوہ دیگرمعززین کی کثیر تعداد بھی اس پروگرام میں موجود رہے۔ حاجی محمد اقبال کیلم پرنسپل الہلال نے سبھی مہمانان کااستقبال کیا ۔ نظامت کے فرائض الہلال کے مدرس اور ادارہ ھذا کے طلباء وطالبات نے انجام دیا۔ پروگرام کا آغاز حسب دستور تلائوت پاک سے ہوا۔ جسکی سعادت ادرے کے جماعت پنجم کے طالب علم سیمون ذاکر اہنگر کو حاصل ہوئی۔ جاوید اقبال کرائپاک ڈائریکٹر الہلال نے پروگرام کو شروع کرنے کے لئے تفصیل سے سامعین کو روشناس کرایا۔ سامعین نے طلباء و طالبات کے دلکش رنگین پروگرام دیکھ کر نہ صرف داد تحسین پیش کیا بلکہ انکو انعامات سے بھی نوازا۔ دوران پروگرام ضلع کشتواڑ کی ان تمام شخصیات ، بزرگان دین، ادیبوں ، قلمکارئوں ،ماہرین تعلیم، تاریخ دانوں ، سماجی کارکنوں اور نوجوانوں جو حادثات کا شکار ہو کر اس دنیا سے رحلت فرما گئے کو خراخ عقیدت پیش کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی نے خطبہ صدارت بچوں کے پرورام کی کافی ستائش کی ور اساتذہ کی لگن اور محنت سے بے حد متاثر ہوئے ۔ طلباء کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انہیں میڈل و انعامات سے نوازا گیا ۔ چیئرمین موصوف نے انتظامیہ کی بھی ستائش کی اور پروگرام میں مدعو کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اسی روز طلباء کے سالانہ نتائج کا بھی اعلان کیا گیا۔ تعلیمی سرگرمی کی بہتر کارکردگی دکھانے والے طلباء میں اسناد و میڈل بھی تقسیم کئے گئے۔