گول
زاہد بشیر
گول//پوری ریاست کے ساتھ ساتھ گول سب ڈویژن صدر مقام پر بھی شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی 112ویں یوم ولادت کے موقعہ پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ضلع صدر ڈاکٹر شمشادہ شان نے کی ۔ اس موقعہ پر پورے سب ڈویژن سے آئے ہوئے این سی کار کنان نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ نے جس طرح سے ریاست کی عوام کی خاطر قربانیاں دی ہیں وہ نا قابل فراموش ہیں ۔ شمشادہ شان نے اس موقعہ پر کہا کہ موجودہ سرکار عوامی مسائل کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے اس موقعہ پر بجلی کی شدید کٹوتی اور پانی کی نایابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد عوام مسائل حل نہیں ہوئے تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔انہوں نے اس موقعہ پر راشن کی عدم دستیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اس موقعہ پر رسوئی گیس کی قلت پر کہا کہ لوگوں کو رام بن اور باقی جگہوں سے گیس لانی پڑتی ہے۔انہوں نے بالن کی عدم دستیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔شمشادہ شان نے اس موقعہ پر کہا کہ گول کینٹھ سڑک جو گریف کے قبضہ میں ہے لیکن اس پر کوئی تعمیری کام نہیں ہو رہا ہے اور اتنا اچھا موسم ہونے کے با وجود سڑکوں کی حالت ابتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ بنیادی مسائل سے جوجھ رہے ہیں اور سرکار یہاں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوامی مسائل جلد از جلد حل نہیں ہوئے تو وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ اس موقعہ پر بلاک صدر گول احد اللہ نائیک کے علاوہ دوسرے کار کنان بھی موجود تھے۔
کشتواڑ
رفیع چوہدری
گندو// نیشنل کانفرنس کشتواڑ اکائی نے سجاد احمد کچلو کے صدارت میں شیخ محمد عبدللہ کی 112ویں سالگرہ کے موقعہ خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد عبدللہ کی قیادت میں ہی اس قوم کو شخصی راج سے نجات ملی۔کچلو نے کہا کہ شیخ عبدللہ کی سالگرہ پر اُن کی جدو جہد اور قربانیاں یاد آتی ہیں جو انہوں نے اس ریاست کی عوام کیلئے کام کئے ہیں ان کاموں کو ہم کھبی فراموش نہیں سکتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ سماج کے ہر ایک طبقہ کے لئے کام کیا ہے اور ریاست میں امن و بھائی چارہ کیلئے ہمیشہ فکرہ مند رہتے تھے۔ اس دوارن پارٹی کے تمام کارکنان و لیڈارن نے شیخ عبدللہ کو خرج عقیدت پیش کیا۔
رام بن
ایم ایم پرویز
رام بن // رام بن میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی 112ویںسالگرہ منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مرحوم لیڈر کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔اس موقعہ پر ضلع رام بن کے صدر حاجی سجاد شاہین نے عظیم سوچ اور خیالات کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔شیر کشمیر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ وہ بلند قامت لیڈر تھے جنھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ لوگوں کو غربت سے نجات دلانے میں صرف کیا۔انہوں نے کہا کہ شیرء کشمیر کا کاشت کار کو زمین دینے اور ریسات میں مفت تعلیم جیسے انقلانی اقدام کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہندو۔مسلم ۔سکھ اتحاد کے علم بردار تھے۔انہوں نے کہا کہ شیرء کشمیر ہمیشہ سے ہی سیکولرازم اور مشترکہ کلچر کے حامی تھے۔انہو نے کہا کہ تواریخ گواہ ہے کہ شیر کشمیر نے ریاست کے وقار کے لئے کافی جد و جہد کی۔اس موقعہ پر خراج عقیدت ادا کرنے والوں میں محمد عارف میر، ایم افضل وانی،عابد ماگرے ،ایم فاروق میرغازی،شمع بیگم ،حاجی عبدالاحد شان ،محمد عارف وانی، وزیر محمد ،حاجی محمد یوسف، ریاض احمد میر، محمد خلیل سوہل، عبدالجبار حجام ، محمد افضل خان ، حاجی اسماعیل بیگ، عبدالمجید وانی، عبدالمجید میر، وشو بندھو شرما ، مختار احمد و دیگران شامل تھے۔