ادھمپور// بنسا سے متل تک 2.5 کلومیٹر لمبی سڑک پر تار کول بچھانے کے کام کے دوسرے مرحلے کی شروعات کی گئی، اس پر 78.27لاکھ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔اس موقعہ پر خزانہ و منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے انندا نے متل میں ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاستی عوام کو بہترحکمرانی اور مناسب بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر بہم رکھنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے افسروں پر زور ہے کہ وہ لوگوں تک پہنچ کر ایک طرح ان کے مسائل حل کریں اور کاموں کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنائیں۔اس دوران لوگوں نے بجلی ، پانی ، تعلیم ، سڑک رابطوں اور دیگر شعبوں میں درپیش مسائل کے بارے میں وزیرکو آگاہ کیا۔ انہوںنے یہ مسائل غور سے سنے اور لوگوں کویقین دلایاکہ اس ضمن میںلازمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نندا نے موجودہ حکومت کی حصولیابیوں اور سکیموں کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ و ہ سامنے آکران سکیموں سے بھرپور استفادہ کریں۔