سرینگر// پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے تہاڑ جیل اور دیگر عقوبت خانوں میں پابند سلاسل حریت رہنمائوں اور دیگر حریت پسندوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک بیان میں عطائی نے سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ اور پیر سیف اللہ کوہسپتال منتقل نہ کرنے کو ان کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر قاسم فکتو ،مسرت عالم بٹ ، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، ڈاکٹر شفیع شریعتی، محمد یوسف میر،معراج الدین کلوال ، آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی ،عبدالاحد پرہ ، میر حفیظ اللہ ،الطاف احمد شاہ ، شاہد الاسلام ،شاہد یوسف ، محمد رفیق گنائی ،غلام محمد خان سوپوری، غلام قادر بٹ ، محمد رستم بٹ اور فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ دریں اثنا تنظیم کے ایک وفدنے محمد یاسین عطائی کی سربراہی میں بٹہ مالو جاکرسرکردہ عسکری کمانڈرشیخ عبدالحمید کے والد کی رحلت پرسوگوار کنبے سے تعزیت کی ۔