گول//سنگلدان میں آج بجلی کی ناقص سپلائی پر لوگوں نے سڑکوں پر آکر محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقعہ پر مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی محکمہ کے کسی آفیسر سے بات کرتے ہیں تو وہ دوسرے کو فون کرنے کی بات کرتا ہے اور کوئی بھی آفیسر اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھا رہا ہے اور لوگ ایک مہینہ سے بجلی کی شدید کٹوتی سے پریشان ہیں ۔انہوںنے کہا کہ رام بن میں تعینات انجینئر کبھی اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھتے ہیں اور لوگوں کے مسائل کی طرف دھیان نہیں دیا جا رہا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک لوگوں نے یہاں پر افسران بشمول اے ڈبل ای کو نہیں دیکھا ، وہ آج تک یہاں لوگوں کے مسائل سننے یا دیکھنے کے لئے نہیں آیا ہے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے موجودہ سرکار سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بجلی کو بحال کیا جائے ۔ نائب تحصیلدا ر سنگلدان نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے بھی بات کی تو انہوں نے سنیچر تک مسائل حل کی یقین دہانی کرائی اور وہ تحریری طور پر ڈی سی رام بن کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں گے ۔